iمتحدہ علماء محاذ کااستقبال محرم و امن یکجہتی سیمینار
ّعلماء و ذاکرین ایک دوسرے کے مقدسات و جذبات کا احترام اور متنازعہ تقاریر سے اجتناب کریں ٴمحرم میں امن و یکجہتی کی فضاء برقراررکھی جائے،حکومت فول پروف سیکورٹی یقینی بنائے،مقررین سیمینار
پیر 17 جولائی 2023 20:00
(جاری ہے)
علماء نے کہا کہ محرم الحرام استعمارکے خلاف امن و حدت و بیداری کا درس دیتاہے۔
اسلامی ہجری سال کا پہلا عشرہ فاروق و حسین کی غم ناک شہادت سے شروع ہوتاہے، محرم میں امن و یکجہتی کی فضاء برقراررکھی جائے،حکومت فول پروف سیکورٹی یقینی بنائے، علماء و ذاکرین ایک دوسرے کے مقدسات و جذبات کا احترام اور متنازعہ تقاریر سے اجتناب کریں۔حکومت جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف ترجیحی بنیادوں پر صحت و صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائے۔علماء نے کہا کہ اصحاب رسول و اہل بیت اطہار سے عقیدت و محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اہل بیت اطہار و اصحاب رسول اور دیگر مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا کسی مسلک سے تعلق نہیں وہ ملک دشمن اور استعماری قوتوں کے آلہ کار ہیں۔پاکستان میں الحمدللہ شیعہ سنی ملکی امن و استحکام،فرقہ واریت کے خاتمے اور حب اہل بیت و اصحاب رسول? کیلئے متحد و بیدار ہیں۔ سیمینار سے محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک،علامہ سید سجاد شبیررضوی، سید شبر رضا رضوی،علامہ نثار احمد قلندری، علامہ عبدالماجد فاروقی،علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی،مولانا منظرالحق تھانوی،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد،مولانا قاری سیدطاہر جمال تھانوی،اسرار عباسی، محمداسلم خان خٹک ایڈووکیٹ،پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل،ْ احمد قادری حنبلی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، مفتی فیصل عزیز بندگی، علامہ ڈاکٹرشاہ فیروزالدین رحمانی،علامہ علی سرکار نقوی،مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،تاجر رہنما مولانا محمد جنید باڑی،صاحبزادہ مولاناحافظ عبدالمجید،مفتی مصدق الامین،مولانا محمداقبال ڈھروی، مولانا علی المرتضیٰ، مولانا علی رحمت حجتی اسلام آباد،مولانا پیر حافظ گل نوازخان ترک، مولانا عبد الباسط فریدی قادری،مولاناقاری محمد ندیم فاروقی و دیگر نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی، قاری حسین الدین شاہ رحمانی، فاروق احمد ریحان نے سیدنا فاروق اعظم اور نواسہ رسول سیدنا امام حسین کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔مولانا انتظار الحق تھانوی نے ملکی امن و استحکام، فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کرائیمزید قومی خبریں
-
نیٹ میٹرنگ کی 11 ہزار 695 زیر التوا درخواستیں نمٹا دی گئیں،وفاقی وزیر برائےپاور ڈویژن
-
دہشت گرد عناصر ہماری بچیوں کے مستقبل کو تباہی اور تشدد سے جوڑنا چاہتے ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
ٹورنٹو،پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتار
-
بنوں،فائرنگ سے 7 سالہ بچہ، 16 سالہ لڑکی جاں بحق
-
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گای
-
نئے صوبوں ،انتظامی یونٹس سے متعلق مسلسل بحث کے باعث سندھ میں شدید ردعمل پیدا ہوا ‘ نفیسہ شاہ
-
یوم دفاع پاکستان (کل) ملی جوش وجذبہ سے منایا جائے گا
-
لوگ زکوة کا ڈھائی فیصد پوری دیانت داری سے دیں تو حکومتی بجٹ سے 3 گنا زیادہ رقم جمع ہوسکتی ہے‘ ڈاکٹرامجد ثاقب
-
مومنہ اقبال نے وکیل کے ذریعے صلح کیلئے 20 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی
-
ملک بھر کے صارفین کیلئے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 58 پیسے مہنگی
-
گوجرانوالہ: موبائل فون توڑنے پر بھائیوں میں لڑائی
-
پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے،شیخ آفتاب احمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.