بھارت ، شدید بارشوں کے باعث دریائے جمنا کا پانی تاج محل کی دیواروں تک پہنچ گیا

بدھ 19 جولائی 2023 10:10

بھارت ، شدید بارشوں کے باعث دریائے جمنا  کا پانی تاج محل کی دیواروں ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2023ء) بھارت میں شدید بارشوں کے باعث دریائے جمنا کا پانی تاج محل کی دیواروں تک پہنچ گیا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی ) کے ترجمان ماہر آثار قدیمہ راج کمار پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ دریائے جمنا کے پانی سے 17ویں صدی میں بنائی گئی سفید سنگ مرمر کی یادگار کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تاج محل کے قرب و جوار میں واقع 1600 کے عشرے میں بنایا گیا اعتماد الدولہ کا مقبرہ جسے اکثر "بچہ تاج" کہا جاتا اور مہتاب باغ سمیت کئی دیگر یادگاریں اور باغات جو دریائے جمنا کے کنارے کے قریب ہیں ڈوب چکے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال تاج محل کے بارے میں کوئی سنجیدہ تشویش نہیں ہے تاہم اگر بارش زیادہ ہوتی ہے، یا پانی کچھ دنوں تک اتنا ہی بلند رہتا ہے، تو ہمیں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :