اتھلیٹس یاسرسلطان میو کا لاہور ائیر پورٹ آمد پر شاندار استقبال

یا سر سلطان میو نے دنیا میں پاکستان کا نام رو شن کر کے برادری کا سر فخر سے بلند کردیا ہے‘اسحاق میو

بدھ 19 جولائی 2023 14:56

اتھلیٹس یاسرسلطان میو کا لاہور ائیر پورٹ آمد پر شاندار استقبال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2023ء) ایشین اتھلیٹس میں کا نسی کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی سپور ٹس کی دنیا کے قومی ہیرو یاسر سلطان میو کا لاہور ائیر پور ٹ آ مدپر شاندار استقبال کیا گیا، آ ل پاکستان فارمیسی کالجز ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئر مین پرو فیسر اسحاق میو ،چوہدری نعیم میوایڈووکیٹ سمیت دیگر میواتی برادری کے سینکڑوں لو گو ں نے انہیں پاکستان کی سر زمین آ مد پر خو ش آ مد کہااوران کا شانداراستقبال کیا اوران کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر آ ل پاکستان فارمیسی کالجز ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئر مین پرو فیسر اسحاق میو نے کہاکہ پاکستان کے سپو ت یا سر سلطان میو نے پورے ایشیا ء اور ساری دنیا میں پاکستان کا نام رو شن کر کے پوری میو برادری کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں اورحکومت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ جس طرح اس نوجوان نے ایک دیہا ت میں بغیر کسی سہو لت کے اتھلیٹس کو سیکھ کر ملک کا نام رو شن کیا ہے حکومت بھی ایسے نو جوانو ں کی صلاحتو ں کو مزید نکھارنے کیلئے دیہی علا قو ں میں بھی سپور ٹس کی سر گرمیاں کرنے والے نوجوانو ں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں دیہی علا قو ں میں سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ اپنی کھیل میں مزید نکھارلا کر پوری دنیا میں ملک کانام رو شن کریں۔

متعلقہ عنوان :