پنجاب میں تمباکو کے تاجروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیاگیا

تمباکو کا کاروبار کرنیوالوں کو لائسنس جاری کئے جائیں گے جس کی کم فیس ایک ہزار اور زیادہ 15ہزار روپے ہوگی

ہفتہ 22 جولائی 2023 14:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2023ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن نے سرگودھا سمیت پنجاب میں تمباکو کے تاجروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا جن کو لائسنس جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ کے تحت تمباکو کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے جس میں تمباکو کا کاروبار کرنے والوں کو لائسنس جاری کئے جائیں گے جس کی کم از کم فیس ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 15ہزار روپے ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔اس حوالہ سے محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ انسداد تمباکو کیلئے قومی و بین الاقوامی ایجنڈے پرعمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :