بھارتی فضائیہ کی خاتون افسر اپنے ماتحت ورکر کے ہاتھوں قتل

پیر 24 جولائی 2023 16:02

بھارتی فضائیہ کی خاتون افسر اپنے ماتحت ورکر کے ہاتھوں قتل
چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2023ء) بھارتی ریاست پنجاب میں بھارتی فضائیہ کی سکواڈرن لیڈر ارشیتا جیسوال ایک اہلکار کے حملے کے بعد فوج کے کمانڈ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکواڈرن لیڈر ارشیتا جیسوال 17جولائی کو پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پرایک میس ورکر کے حملے کے بعد شدید زخمی ہو گئی تھیں جو چندی گڑھ میں فوج کے کمانڈ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئیں۔

(جاری ہے)

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرکمل پریت سنگھ کھکھ کے مطابق علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے بتایاکہ17جولائی کو بھارتی فضائیہ کی افسر پٹھان کوٹ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر میس ورکر کے حملے کے بعد شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم افسر کے گھر میں داخل ہوااور اس نے ان پر تیز دھار ہتھیار سے کئی بار حملہ کیا جس سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پٹھان کوٹ پولیس نے ملزم کو 17جولائی کو ہی گرفتار کیا تھا۔