سمیرا ملک کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

منگل 25 جولائی 2023 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2023ء) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر سمیرا ملک نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سمیرا ملک نے ویڈیو بیان کے ذریعے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں سمیرا ملک صوبائی حکومت کی ترجمان رہ چکی ہیں۔