اترپردیش، بھارتی مچھیرے ڈولفن پکا کرکھا گئے

پولیس نے چاروں مچھیروں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی

بدھ 26 جولائی 2023 13:10

اترپردیش، بھارتی مچھیرے ڈولفن پکا کرکھا گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2023ء) بھارت کی ریاست اترپردیش میں مچھیروں نے غلطی سے ڈولفن پکڑلی جس کے بعد انہوں نے اسے واپس دریا میں نہیں چھوڑا بلکہ پکا کر کھا گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حرکت کے بعد چاروں مچھیروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

دریا سے مچھلیاں پکڑنے کے دوران ان افراد کے جال میں ڈولفن پھنس گئی تھی جسے واپس چھوڑنے کے بجائے یہ لوگ اسے کندھے پر اٹھا کر گھر لے آئے تھے اور بعدازاں اسے پکا کر کھا گئے۔ان مچھیروں کی ڈولفن کو اٹھا کر گھر لے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔ پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :