بھارت، پولیس کا چھاپہ پڑنے پر پٹواری رشوت کے 5 ہزار نگل گیا

کافی کوششوں کے بعد بالآخر پٹوار کے منہ سے گودے کی شکل میں رشوت کے نوٹ نکال لیے گئے

بدھ 26 جولائی 2023 15:11

بھارت، پولیس کا چھاپہ پڑنے پر پٹواری رشوت کے 5 ہزار نگل گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2023ء) بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کا چھاپہ پڑنے پر پٹواری رشوت کے طور پر لیے گئے 5 ہزار روپے ہی نگل گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں کاتنی ضلع میں تعینات محکمہ ریونیو کے پٹواری گجندر سنگھ نے اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم کے چھاپے کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر رشوت کے طور پر لیے گئے کرنسی نوٹ چباکر نگل لیے۔

(جاری ہے)

پٹواری گجندر سنگھ نے ایک اراضی کیس کے معاملے میں چندن سنگھ لودھی نامی شخص سے 5 ہزار روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ تاہم اس شخص نے فورا پٹواری کی شکایت اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ یونٹ میں کی۔جانچ پڑتال کے بعد پولیس کی ٹیم پٹواری کے پاس پہنچی تو گجندر سنگھ جس نے اپنے نجی دفتر میں رشوت لی تھی، پولیس کا چھاپہ پڑنے پر رشوت کی رقم نگل گیا۔تاہم پولیس کی جانب سے پٹواری کو گرفتار کیا گیا اور پھر اسے ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا جہاں کافی کوششوں کے بعد بالآخر اس کے منہ سے گودے کی شکل میں رشوت کے نوٹ نکلے۔پولیس کے مطابق پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :