سینیٹ اجلاس: عافیہ صدیقی پر بدترین تشد کیا جارہا ہے ملاقات میں زنجیروں میں لایا گیا ان کے چار دانت ٹوٹ چکے ہیں،سینیٹرمشتاق احمد

جمعرات 27 جولائی 2023 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2023ء) ایوان بالا میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان نے توجہ دلائو نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ میں قید عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے امریکہ گیا تھا انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں 7ہزار 425دن ہوگئے ہیں اس پر شدید قسم کا تشدد کیا جارہا ہے ہم نے 20سال کے بعد ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی ہے اس کو ملاقات میں زنجیروں میں لایا گیا اور اس کے چار دانت ٹوٹ چکے ہیں اس کی سماعت متاثر ہوچکی ہے اور سکارف پھٹا ہوا تھا ہمیں ان کے بچوں کی تصویریں بھی نہیں دکھا سکے ہیں انہوں نے کہاکہ جب 2033میں یہ اغوا ہوگئی تھی تو اس کے ساتھ چھ ماہ کا بیٹا سلیمان بھی تھا جو ابھی تک لاپتہ ہے انہوں نے کہاکہ تین گھنٹو ں تک اس سے ملاقات کی انہوں نے کہاکہ میری حکومت سے درخواست ہے کہ اس کیس کو دیکھے نہ تو وہ امریکی شہری ہے اور نہ ہی کسی قسم کی دہشت گردی میں ملوث ہے اس پر الزام ہے کہ وہ غزنی میں پائی گئی اور چار امریکی فوجیوں نے ان سے تفتیش کی تھی اس دوران انہوں نے ایک امریکی سے بندوق چھین کر ان پر فائرنگ کی تھی تاہم اس فائرنگ سے کوئی بھی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی مرا تھا انہوں نے کہاکہ جس جیل میں وہ ہے اس میں 235ایسے قیدی موجود ہیں جو جنسی جرائم میں قید ہیں وہ ایک جہنم میں قید ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ مجھے اس جہنم سے نکالا جائے انہوں نے کہاکہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں مدعی بن جائے وہ 15سال سے ذہنی مریضوں کے قید میں ہے اس کو ریلیف دیا جائے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے حکومت اس کیس کی مدعی بن جائے اور یہ مقدمہ لڑے انہوں نے کہاکہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے موقع پر بھی صدر کے پاس کسی بھی غیر ملکی قیدی کو معاف کرنے کا اختیار ہوتا ہے اور روس و ایران کے جاسوسی کے الزام میں قید افراد کو بھی رہا کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اسی طرح حکومتی سطح پر بھی پاکستان نے امریکہ کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس کے جواب میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ٹیکساس جیل سے کسی مناسب مقام پر منتقلی کیلئے بھی کوششیں کی جائیں انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں مانتی ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے گناہ ہیں اگر ہم ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر سکتے ہیں تو عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات کیوں نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں اس کیس کے حوال سے کسی قسم کی دستاویزات نہیں دی جارہی ہیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے گناہ اور مظلوم ہیں انہوں نے چیرمین سینیٹ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکین سے التجائ کی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے مخلصانہ کوششیں کی جائیں اس موقع پر وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری طور پر اگاہ کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اور وزیر مملکت ملک میں موجود نہیں ہیں اس حوالے سے جب بھی وہ موجود ہونگے تو مفصل رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی انہوں نے کہاکہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس قوم کی بیٹی ہیں اور اس مسئلے پر ہر حکومت نے کوششیں کی ہیں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

۔۔۔۔اعجاز خان