آئی فون خریدنے کیلئے والدین نے 8 ماہ کا بیٹا فروخت کر دیا

جمعہ 28 جولائی 2023 18:37

آئی فون خریدنے کیلئے والدین نے 8 ماہ کا بیٹا فروخت کر دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2023ء) بھارت میں والدین نے آئی فون خریدنے کے لئے اپنا آٹھ ماہ کا بچہ فروخت کر دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بے رحم والدین کا تعلق بھارت مغربی بنگال کے ضلع پرگناس سے ہے، انہوں نے انسٹاگرام ریلز بنانے کی خاطر آئی فون خریدنے کے لیے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے کو فروخت کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اس بچے کے والدین کے ہاتھ میں پڑوسیوں نے آئی فون دیکھا، آئی فون دیکھنے پر پڑوسیوں کو شک گزرا اس کی وجہ ان کے حالات کی خرابی تھی ان کا مشکل سے گزارا ہوتا تھا۔

متعلقہ عنوان :