وطن عزیز پاکستان کسی نے ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا اور نہ ہمیں وراثت میں ملا ہے،بشری فرخ

جمعرات 10 اگست 2023 19:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2023ء) وطن عزیز پاکستان کسی نے ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا اور نہ ہمیں وراثت میں ملا ہے بلکہ اس کے حصول کیلئے قائد اعظم محمد علی جنا حؒ کی پر خلوص قیادت اور فکراقبال کی روشنی میں مسلمانان ہند نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اس کی بنیادوں کی ہر اینٹ میںمتحدہ ہندوستان کے لاکھوں مسلمانوں کا خون پسینہ شامل ہے ان خیالات کا اظہار معروف شاعرہ اور ادیبہ بشری فرخ نے اکادمی ادبیات پاکستان پشا ورکے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ پروقار تقریب سے بطورصدر محفل خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب یہ ہمارہ فرض ہے کہ وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنا نے کیلئے نہایت جانفشانی ، ایماندری اور دن رات ایک کرکے کام کریں ممتاز شاعرو ادیب ظاہر شاہ خٹک اس موقع پر مہمان خصوصی تھے کہوار زبان کے معروف شاعر مہربان الہی حنفی اورہندکو کے بزر گ شاعر اختر محمود سیماب نے اس تقریب میں بطور مہمانان اعزاز شرکت کی نظامت کے فرائض قیس افریدی نے ادا کئے مہمان خصوصی اور مہمانان اعزاز کے علاوہ پروفیسر ملک ارشد حسین، کرم ستار یقوبی اور اکادمی ادبیات پاکستان پشاور کے اسسٹنٹ ریزیڈنٹ ڈائریکٹر خان بادشاہ نصرت نے جشن ازادی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے اہل قلم نے مسلمانوں کی آزادی کے لئے جس طرح اپنا قومی کردار اد کیا ہے و ہ ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے نیز مقررین نے کہا کہ اب یہ اہل قلم کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے ملک سے مزہبی اور لسانی تعصب،مایوسی،بے راہ روی اور ہر قسم کی منافرت ختم کرکے قومی یکجہتی،باہمی محبت اور احترام کے جزبے کو فروغ دیں اس موقع پر جن شعرائے کرام نے وطن عزیز کے حضور منظوم گلہائے عقیدت پیش کی ان میں محمد سہیل مونس،سید شہزاد بادشاہ،تابندہ فرخ ، یوسف علی دلسوز، ملک حماد،امیر حیدر افریدی،محبوب گل یاسر،یوسف خٹک،محمد علی قریشی،گل ماش خلیل،عبد الوکیل تبسم،گل میر خٹک،عبد الجلیل جلالی،سید ابراہیم شاہ طائر،نزیر محمد بیہوش،عبد الرحمان تریاق،رائوف خڑم،محمد نواز صابر،محمد جبار جبار،اختر حسین ننگیال،شرافت خان ضمیر،اکرم عمرزئے،ثمینہ قادر،ناز پروین بی بی،محمد اعجاز خلیل،سکندر خان سکندر،حاجی زرگل گل،فدا محمد مجبور،امجد علی خادم،ڈاکٹر سیما شفیع،ڈاکٹر روشن کلیم اور شکور جان خٹک کے نام قابل ذکر ہیں-