این اے 131 میں دوبارہ گنتی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت سولہ اگست کو ہوگی

جمعہ 11 اگست 2023 22:46

این اے 131 میں دوبارہ گنتی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2023ء) این اے 131 میں دوبارہ گنتی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 16 اگست کو سماعت کرے گا ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی دو رکنی بنچ کا حصہ ہونگے ،عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے 2018 انتخابات میں این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔