ٓبڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سندھ ترقی پسند ہاؤس سے ٹنڈوالہ یار پریس کلب تک احتجاجی ریلی

جمعہ 11 اگست 2023 20:15

ٰٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2023ء) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی کال پر ٹنڈوالہ یار میں سندھ ترقی پسند ہاؤس سے ٹنڈوالہ یار پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی منعقدہ ریلی میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر ذیشان جسکانی کی قیادت میں نکالی گئی اس موقع پر منعقدہ ریلی میں ،محبوب سموں،افضل جسکانی،امداد ناریجو،میر محمد پتافی،عبدالمالک دائودانوں سمیت کارکنان و زمینداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جان بوجھ کر خود ساختہ مہنگائی کی جارہی ہے غریب مزدور پریشان ہے دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے اور ہمارے ملک کے حکمران اسمبلیوں میں اور افسران اپنے ایرکنڈیس روم میں بیٹھ کر خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں کسی کو غریب مزدور کی پرواہ نہیں ہے کچھ وقت قبل مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے والے آج اپنے مفادات سے نکل کر اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کررہے ہیں وہ کیوں خاموش بیٹھے ہیں سندھ ترقی پسند پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے غریبوں مزدور بھائیوں کی آواز بن کر ان کے حقوق کے لئے روڈوں پر نکلتی ہے حکومت کا صرف ایک کام ہے آئے روز غریب آدمی پر ٹیکس عائد کرنا مہنگائی کا پہاڑ غریب عوام کے اوپر گرانا ہے ملک کے حکمران صرف اور صرف ووٹ لینے کے لیئے باہر نکلتے ہیں ووٹ لیکر کامیاب ہونے کے بعد دوبارہ اسمبلیوں میں جاکے عوام کو بھول جاتے ہیں پھر کبھی دوبارہ غریب مزدور کا حال پوچھنے والا کوئی نہیں ہوتا ہے ہم اپنے بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اب اپنا قیمتی ووٹ دیتے ہوئے اپنے اور دوسرے کو لازمی پہنچائیں ہمارا احتجاج ہمارے قائد ڈاکٹر قادر مگسی کی ہدایت پر ہے پورے سندھ میں احتجاج کی کال دی ہے اگر یہ مہنگائی پرفی الفور کنٹرول نہیں کیا گیا تو ہمارے احتجاجی مظاہرے کا دورانیہ بڑ سکتا ہے ہم اپنے قائد کے حکم پر حاضر ہیں