خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے 6ماہ کے دوران ضبط کی گئی غیر معیاری اشیا تلف

ہفتہ 12 اگست 2023 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2023ء) نوشہرہ میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ کی کاروائیوں کے دوران ضبط کی گئی غیر معیاری، زائد المیعاد، ممنوع اور جعلی اشیا کی بڑی کھیپ کو ڈمپنگ پوائنٹ پر تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضبط کی گئی بڑی مقدار میں غیرمعیاری پاپس/چپس، پیکنگ میٹیریل، کیچپ، مشروبات، ملاوٹ شدہ مصالحہ جات، مضر صحت چائے، رنگ، جعلی روح افزا، مضر صحت چورن، چھالیہ، گٹکا، پان، مس لیبل بسکٹس، زائد المیعاد کیمیکلز/ فلیورز اور ممنوع چائنہ سالٹ کو تلف کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :