گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری

منگل 19 اگست 2025 20:38

گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے   مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین  ایک دوسرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال احمد چوہدری نے کہا ہے کہ گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے قیمت میں مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، مردار گوشت کو عرف عام میں مسافر کہا جاتا ہے ۔ وہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں گدھے کےگوشت کی بحث پر گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے عملہ کو پنجاب سے تربیت دلائی ہے اب ہم اسلام آباد کے لئے فوڈ ہائی جین سے متعلق قانون سازی پر غور کر رہے ہیں ۔وزیر مملکت داخلہ سینیٹر دلاور عباس کو مخاطب کرتے ہوئے مزاح کے انداز میں کہا کہ مردار گوشت کو عرف عام میں مسافر کہا جاتا ہے ،جس ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں عملہ مسافر کی بات کرے تو اس ہوٹل سے کھانا کھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ کھانے حلال جانور کا نہیں ہوگا ۔ چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں فوڈ اتھارٹی کے امور اور اس ادارے کو مضبوط بنانے کے لئے مفصل بریفنگ مانگ لی ۔