سکیورٹی عملہ بے خبر، دو امریکی سیاح رات بھر ایفل ٹاور میں سوئے رہے

دونوں افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پیرس کے سیونتھ آرونڈیسمنٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا

بدھ 16 اگست 2023 14:48

سکیورٹی عملہ بے خبر، دو امریکی سیاح رات بھر ایفل ٹاور میں سوئے رہے
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2023ء) پیرس کے ایفل ٹاور میں دو امریکی سیاح سوتے ہوئے پائے گئے جہاں وہ اتوار سے چھپے ہوئے تھے۔ امریی ٹی وی کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ سکیورٹی عملے کو ان سیاحوں کی موجودگی کا پتا نہیں چلا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایفل ٹاور کو چلانے والی کمپنی کے سکیورٹی اہلکاروں کے دورے کے دوران صبح نو بجے سائٹ کو عوام کے لیے کھولنے سے پہلے دونوں سیاحوں کو صبح سویریسوتے پایا گیا۔

دونوں سیاح ٹاور کی دوسری اور تیسری منزل کے درمیان تھے۔ اس حصے میں عوام کی رسائی نہیں تھی۔مشہور پیرس لینڈ مارک کو چلانے والی کمپنی نے بتایا کہ دونوں سیاحوں کسی قسم کا خطرہ نہیں تھے۔ان دونوں افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پیرس کے سیونتھ آرونڈیسمنٹ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

متعلقہ عنوان :