بلب ٹھیک کرتی مانو بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اتوار 20 اگست 2023 14:10

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2023ء) بلی اپنی پھرتی اور چالاکی کی وجہ سے شیر کی خالہ کا خطاب تو پہلے حاصل کر چکی ہی؛ مگر اب سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں ایک مانو بلی الیکٹریشن بن کر داد سمیٹنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پرایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک بلی کو بلب سیٹ کرتا دیکھا جا سکتا ہے، بلی فریج پر چڑھ کر چھت کیساتھ لگے بلب کو جلانے کی کوشش کر رہی ہے، بلب کے نہ جلنے پر بلی اسے بار بار چھیڑ کر چیک کرتی ہے۔

بلی کی اس حرکت پر جہاں وہاں موجود نوجوان اپنی ہنسی پرقابو نہیں رکھ سکا وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی ہنسی نہیں روک پا رہے۔ٹوئٹرصارف نے مانو بلی کی اس کیوٹ ویڈیو کو گزشتہ روز ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی، وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی اس ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :