اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج، یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:44

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج، یرغمالیوں کی فوری رہائی ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے آج پھر دارالحکومت تل ابیب میں جمع ہوکر حکومت مخالف نعرے لگائے۔اسرائیلی شہری تل ابیب میں ' ہاسٹیجز اسکوائر ' پر جمع ہوئے اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے نعرے درج تھے۔مظاہرین نے 2 سال سے یرغمالیوں اور جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی اقدامات نہ کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اسرائیلی شہریوں نے حکومت پر زور دیا کہ جلد از جلد امن کی جانب اقدامات کیے جائیں اور یرغمالیوں کی فوری واپسی کو یقینی بنایا جائے۔