دبئی ایئر شو ، منتظمین کا اسرائیلی کمپنیوں کو شریک نہ کرنے کا اعلان

منتظمین کی طرف سے اسرائیلی کمپنیوں کو روکنے کی وجوہات بارے کچھ نہیں بتایا گیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:04

دبئی ایئر شو ، منتظمین کا اسرائیلی کمپنیوں کو شریک نہ کرنے کا اعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) دبئی ایئر شو کے منتظمین نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ رواں سال دبئی میں ہونے والے ایئر شو میں اسرائیلی کمپنیوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی نے ایئر شو کے لیے ڈائریکٹر انفورما ٹموتھی ہاویس کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ ماہ منعقد کیے جانے والے بین الاقوامی ایئر شو میں اسرائیلی کمپنیاں شریک نہیں ہو سکیں گی۔

مشرق وسطی کی مخصوص صورتحال میں یہ تصدیق اس لیے اہم ہے کہ اسرائیل نے رواں سال کے شروع میں ہی صورتحال کو بھانپ لیا تھا اور اس کے میڈیا نے رپورٹ کر دیا تھا کہ اسرائیل اس سال دبئی ایئر شو میں حصہ نہ لے گا،تاہم دبئی ایئر شو کے منتظمین کی طرف سے اسرائیلی کمپنیوں کو روکنے کی وجوہات بارے کچھ نہیں بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :