سعودی عرب ، آجر و اجیر کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدید نظام متعارف

بدھ 8 اکتوبر 2025 14:48

سعودی عرب ، آجر و اجیر کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدید نظام متعارف
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سعودی عرب کی وزارتِ افرادی قوت نے آجر و اجیر کے حقوق کے تحفظ کیلئے وزارتِ انصاف کے تعاون سے جدید نظام متعارف کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ افرادی قوت نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ورکنگ ایگریمنٹ میں اجرت کی شق کو قانونی دستاویز کی حیثیت حاصل ہوگی۔ کارکن کو اس کی تنخواہ وقت پر نہ ملنے یا جزوی ادائیگی کی صورت میں محض ادائیگی کا ثبوت ہی مقدمہ کے لئے کافی تصورکیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کوئی اضافی دستاویز درکار نہیں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :