سعودی عرب میں گیارہویں موسمیاتی کنٹرول کانفرنس شروع

سعودی عرب موسمیاتی بہتری کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے،شرکاء

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:44

سعودی عرب میں گیارہویں موسمیاتی کنٹرول کانفرنس شروع
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سعودی عرب میں گیارہویں موسمیاتی کنٹرول کانفرنس شروع ہوگئی، کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ماہرینِ ماحولیات، پالیسی ساز، صنعت کار اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں توانائی، ماحولیات اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنی رپورٹس، عملی تجربات اور منصوبے پیش کیے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جس تیزی سے ٹیکنالوجی اور پائیدار موسمیاتی بہتری کے میدان میں ترقی کر رہا ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وِژن 2030 کو خراجِ تحسین پیش کیا، کانفرنس میں پاکستانی کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔