بغداد میں پبلیسٹی اسکرینوں پر فحش فلمیں چلا دی گئیں

اسکرینوں پر متنازع اشہارات چلنے کی وجہ ان کے سسٹم کو ہیک کیا جانا ہے،حکام

پیر 21 اگست 2023 13:32

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2023ء) عراقی حکام نے بغداد کی سڑکوں پر لگائی گئی پبلیسٹی اسکریوں پر اشتہارات اس وقت بند کردئیے جب اسکرینوں پر فحش مواد پرمبنی اشہارات چلنے لگے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا کہ اسکرینوں پر متنازع اشہارات چلنے کی وجہ ان کے سسٹم کو ہیک کیا جانا ہے۔ ہیکروں نے دارالحکومت کے وسط میں عوام میں فحش مناظر چلا کر یہ ثابت کیا کہ انہوں نے اسکریوں پر اشتہارات کے نظام کو ہیک کیا ہے۔

اس حوالے سے ایک مقامی عہدیدار کو غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ ایک شخص ہفتے کی شام عقبہ بن نافی چوک پر اشتہاری اسکرینوں میں سے ایک کو ہیک کیا گیا تھا۔ ہیک کیے جانے کے بعد اسکرینوں پر دیر تک فحش فلم چلتی رہی۔ اس مواد کو روکنے کے لیے بجلی کی سپلائی بند کرنا پڑی۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں۔ تاہم نیوز ایجنسی یہ ثابت نہیں کرسکی کہ آیا سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ غیراخلاقی مواد روڈ پر نصب اسکرینوں پر چلایا گیا تھا یا نہیں۔سکیورٹی ذرائع نے نشاندہی کی کہ ان غیر اخلاقی مناظر نے حکام کو بغداد میں تمام اشتہاری اسکرینوں کو بند کرنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ عنوان :