% ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لاپتہ 36 افراد کی بازیابی کیلئے دائر پٹیشن کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی

جمعہ 1 ستمبر 2023 20:25

/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2023ء) ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے نظر بندی کے احکامات کی واپسی کے بعد لاپتہ ہونے والے 36 افراد کی بازیابی کیلئے دائر پٹیشن کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ان افراد کے خلاف پنجاب کے جس بھی ضلع میں کوئی ایکشن لیا گیا ہو تو اس ضلع کا ڈپٹی کمشنر تمام متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں جمعہ کو ضلعی انتظامیہ اور اڈیالہ جیل حکام نے پیش ہوکر عدالت عالیہ کو ا?گاہ کیا کہ نظر بندی کے احکامات کی واپسی کے بعد ان افراد کو رہا کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سکندر اقبال نے اپنے بیٹے سمیت دیگر نظر بندوں کے گھروں میں نہ پہنچنے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہوا ہے پٹیشن میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نظر بند افراد کو احکامات کی واپسی کے باوجود رہا نہیں کیا گیا ہے۔اور ان کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔