سید علی گیلانی ساری زندگی اپنے موقف پر ڈٹے رہے ان کی جدو جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،راجہ فاروق حیدر

جمعہ 1 ستمبر 2023 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2023ء) سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے سید علی گیلانی کی دوسری برسی پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی ساری زندگی اپنے موقف پر ڈٹے رہے ان کی جدو جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے موقع پر جمعہ کو قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے تعاون سے تحریک آزادی آج تک قائم ہے،الحاق کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں نے کرنا ہے، پانچ اگست 2019کو کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرنثار میمن نے کہا کہ آج ہم سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام نے کرنا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر زندگی تنگ کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی ایک دور اندیشن حریت لیڈر تھے جنہوں نے یو این او کو اس وقت مخاطب کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عزائم کی نشاندہی کر دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کلائمیٹ چینج کانفرنس ہونے جارہی ہے، مو سمیاتی تغیر کا سب سے زیادہ ذمہ دار بھارت ہے، جس نے سیاچن گلیشیر میں فوجیں چڑھائیں جس کی وجہ سے آج گلیشیرز پگھل رہے ہیں، بھارت اسکا جوابدہ ہے، اقوام متحدہ کو یہ بات باور کروانا چاہیے، ہندوستان سے کہا جائے کہ سیاچین اور کشمیر سے فوجیں نکالے۔ انہوں نے کہا کہ علی شاہ گیلانی کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا حل تھا ،آئیے ملکر بیٹھیں کشمیر کا حل آئوٹ آف باکس تلاش کریں ، انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی و اخلاقی مدد سے کشمیر کا مسلہ حل نہیں ہوگا ، مقبوضہ کشمیر میں روزانہ شہادتیں ہورہی ہیں، علی گیلانی کے بعد یاسین ملک کے ساتھ بھارتی جیل میں ظلم ہو رہا ہے ، بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔