پاکستان فٹبال فیڈریشن کا اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

اتوار 3 ستمبر 2023 16:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2023ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)نے بحرین میں شیڈول اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کے لئے 23 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا، منتخب کھلاڑیوں میں سلمان الحق، حسن علی، عثمان علی، محمد سہیل، محب اللہ، حسیب احمد خان، محمد سفیان، سید عبداللہ شاہ، مامون موسیٰ خان، سعید خان ، عبداللہ اقبال، محمد حیان خٹک، محمد طحہٰ، زید عمر، نظام الدین، عالمگیر غازی، ہارون حامد، شائق دوست، معین احمد، محمد وحید، محمد ولید، حمزہ احمد اور فرید اللہ شامل ہیں، ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے شروع ہو گا، پاکستان گروپ ڈی میں میزبان بحرین، جاپان اور فلسطین کے ساتھ شامل ہے، پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 ستمبر کو جاپان کے خلاف میچ سے کرے گی، 9 ستمبر کو بحرین اور 12 ستمبر کو فلسطین سے میچ شیڈول ہے۔