عبدالعلیم خان کی خوش دامن کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت

منگل 5 ستمبر 2023 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2023ء) مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان آئی پی پی نے منگل کو بتایا کہ تعزیت کرنے والوں میں جسٹس (ر) تصدق جیلانی، جنرل (ر) افضل جنجوعہ، سابق وفاقی وزیر رانا تنویر، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر، چوہدری امین الحق اور عائشہ چوہدری، سابق چیف سیکرٹری سندھ راجہ محمد عباس، سینئر صحافی افضل بٹ، صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، سابق صوبائی وزرا چوہدری اخلاق حسین، میاں خالد محمود اور شعیب صدیقی شامل ہیں، عبدالعلیم خان کی خوش دامن جسٹس(ر) راجہ محمد صابر کی اہلیہ تھیں، جو پیر کو انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ کی رسم قل کل بدھ کی شام 5بجے ہو گی۔