لنڈی کوتل میں یوم دفاع کے حوالے سے ختم قرآن اور دعائیہ تقریب

بدھ 6 ستمبر 2023 11:20

ندی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2023ء) یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے پاک فوج،پولیس فورس، سابق خاصہ دار فورس، لیویز فورس کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ مسجد میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ مسجد میں یوم دفاع کے موقع پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او کے علاوہ دیگر نے شرکت کی، ختم القرآن و دعائیہ تقریب میں ملکی استحکام و سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔ \378