توہین رسالت ، توہین قران کسی صورت برداشت نہیں،کسی کے پاس کوئی اطلاع ہو تو اپنے بڑوں کو آگاہ کرنا چاہیے، انیق احمد

آنے والا کل روشن ہے اس کے ثمرات عوام تک پہنچنے والے ہیں وزیراعظم بڑی توجہ اور وژن کے ساتھ کام کررہے ہیں، وزیر مذہبی امور

ہفتہ 9 ستمبر 2023 11:38

توہین رسالت ، توہین قران کسی صورت برداشت نہیں،کسی کے پاس کوئی اطلاع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2023ء) نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ توہین رسالت اور توہین قران کسی صورت برداشت نہیں ،اگر کسی کے پاس اس سے متعلق کوئی اطلاع ہو تو اپنے بڑوں کو آگاہ کرنا چاہیے ،ہم آگے بڑھ رہے ہیں،آنے والا کل روشن ہے اس کے ثمرات عوام تک پہنچنے والے ہیں وزیراعظم بڑی توجہ اور وژن کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمہ میں چیئرمین متحدہ علما ء بورڈ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی توہین کسی صورت برادشت نہیں ،جو ممکن کام ہم کرسکے اس کو روکیں گے ،چادروں پر قرآنی آیات کی توہین ہو رہی ہیں تو ایسا نہیں ہونے دیں گے،تمام آسمانی کتب کو مانے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرچم میں سفید حصہ کو شامل کیے بغیر ہمارا پرچم مکمل نہیں ہوتا،اقلیتیں پاکستان کا لازمی جزو ہیں ،حج پالیسی بنا رہے ہیں ،اچھی خبریں ملیں گی ،گزشتہ سال حج کے جو اخراجات تھے اس میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے ،میں ایسے اقدامات کرو ں گا کہ میرے جانے کے بعد لوگ مجھے اچھے الفاظ میں یاد رکھیں ۔انہوںنے کہا کہ جس طرح حروف تہجی میں س اور ش ساتھ ساتھ ہیں اسی طرح سنی اور شیعہ ساتھ ساتھ ہیں ،اگر ہمارا مسلمان بھائی کسی دوسرے مسلک سے ہے تو اس کو اپنا دشمن کیوں سمجھتے ہیں،ہمارا کلمہ ایک ،کتاب ایک ہے۔

انہوںنے کہا کہ علما ء کرام ہمارے سر کا تاج ہیں ،قرآن کریم کا علم ان کے ذریعے ہم تک پہنچا ہے ،علما ء کی ذہنی سطح بہت بلند ہوتی ہے ،علما ء کے اختلاف علما ء میں رہنے دینے چاہئیں،عام آدمی کے پاس علما ء کے مقابلے میں علم نہیں ہوتا،اتفاق اور محبت کی بات کریں،ہم اللہ اور اللہ کے رسول سے محبت کرتے ہیں،اہل ایمان اللہ سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں ،ہم اپنے رویوں سے یہ ثابت کررہے ہیں ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، ہم بین المذاہب ہم آہنگی کی بات کرتے ہیں ،ہمارا دین درس دیتا ہے ہمارا دین نرم ہے،مسیحیوںسے تعلق سے بڑا واضح ہے ۔۔انہوںنے کہا کہ معاشی مسائل ضرور ہیں لیکن اس قوم کو آگے لے کر جانا ہے ہماری منزل ایک ہے ۔