حافظ حمداللہ کے قافلہ پر دہشتگرد حملہ پر چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ کا اظہار مذمت

جمعہ 15 ستمبر 2023 15:12

حافظ حمداللہ کے قافلہ پر دہشتگرد حملہ پر چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2023ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے جمیعت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ کے قافلہ پر دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری اپنے مذمتی بیان میں سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے سائے اب سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں پر بھی بڑھنے لگے ہیں، آنے والے الیکشن کے تناظر میں عوامی رابطہ مہم کے لیے صورتحال نہایت تشویشناک ہوچکی ہے۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی فوری تدارک کی ضروت ہے۔