شہزادی ڈیانا کا بلیک شیپ سویٹر 10 لاکھ ڈالر میں نیلام

ہفتہ 16 ستمبر 2023 16:22

شہزادی ڈیانا کا بلیک شیپ سویٹر 10 لاکھ ڈالر میں نیلام
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2023ء) شہزادی ڈیانا کا بلیک شیپ سویٹر 10 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق شہزادی ڈیانا کے مداح آج بھی ان کے لباس کے دیوانے ہیں، ڈیانا کا بلیک شیپ (کالی بھیڑ) والا سویٹر 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم میں نیلام ہو گیا۔

(جاری ہے)

سویٹر کے لیے بولی 50 ہزار ڈالر سے شروع ہوئی جو 11 لاکھ 40 ہزار ڈالر پر رکی۔ نیویارک میں یہ مشہور فیشن آئٹم 1.14 ملین ڈالر میں فروخت ہو گیا، جس نے نیلامی کے ریکارڈ توڑے ۔

متعلقہ عنوان :