بلاول بھٹو زرداری کی پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکریٹری سونیا خان نیازی کی رہائش گاہ پر آمد ، سونیا خان نیازی سے تعزیت کی

ہفتہ 16 ستمبر 2023 18:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2023ء) بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکریٹری سونیا خان نیازی کی رہائش گاہ پر گئے اور بیگم شمیم خان نیازی کے انتقال پر ان کی صاحبزادی سونیا خان نیازی اور صاحبزادے طارق خان نیازی سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ بیگم شمیم خان نیازی کی جمہوریت کے لئے قربانیاں تاریخ کے سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں، بیگم شمیم خان نیازی نے جمہوریت کیلئے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، ان کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے،اس موقع پر سید حسن مرتضی،ثمینہ گھرکی،اسلم گل،ذوالفقارعلی بدر،طارق نیازی،عاطف رفیق چودھری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری رحمان ولاز میں واقع بشیر ریاض کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کے لیے پہنچے،بلاول بھٹو زرداری گلبرگ حالی روڈ پر واقع پی پی پی رہنما حافظ غلام محی الدین کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے صاحبزادے ندیم محی الدین کے انتقال پر تعزیت اور عدیل محی الدین سے بھی ان کے بھائی ندیم محی الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار اورندیم محی الدین کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر قاسم ضیا،نوید چودھری،فائزہ ملک،بشری ملک اور دیگر پارٹی رہنمابھی موجود تھے۔