قلات سے پیدل لانگ مارچ کرنیوالے بیروزگارنوجوانوں کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کمیپ کادورہ

اتوار 17 ستمبر 2023 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2023ء) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے قلات سے پیدل لانگ مارچ کرنیوالے بیروزگارنوجوانوں کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کمیپ کادورہ کیاکیمپ میں موجودشرکاسے گفتگوکرتے کہاکہ اپ نے سینکڑوں میل قلات سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کرکے ان لاپرواحکمرانوں جنھوںنے آپ کے ووٹ کر کامیاب ہو کراپکے ہی حقوق پرڈالاان کے کرتوت سامنے لا کربڑی تکلیف اٹھاء ے ہے لیکن افسوس کامقام ہے کہ اب تک آپ کی مظلومیت کی آوازاقتداروالوں کے کانوں تک پہنچانھیں بلکہ ھوناتویہ چائیئے تھاکہ اپ قلات سے روانہ ھوتے ارباب اقتداراپ کیلئے قلات آتے اپکے مطالبات سنتے لیکن اپ نے پانچ دن پیدل سفر اوراب کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کئی دنوں سے احتجاجی کیمپ لگانے کے باوجودکسی وزیریاسرکارکے نمائندئے ٓآپ کے کیمپ آنے کی توفیق ھوئی نھیں جوقابل مذمت ہے انھوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان ہرمظلوم کاساتھی اور ہرظالم کا باغی ہے جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان قلات کے بیروزگارنوجوانوں کے تمام جائزمطالبات کی حمایت کرتی ہیں اور آپ کی آوازحکومتی ایوانوں تک پہچانے کے ساتھ ہرفلورپراپکے مطالبات کے حق میں ان شااللہ آوازبلندکریگی انھوں نے کہاکہ یہ توہماری بدقسمتی ہیکہ ھم تواپنے ووٹوں سے ان عناصرکوایم این اے ایم پی اے متخب کراکرجب وہ کامیاب ھوتے توپہرنہ انھیں اپنے سپورٹروں ووٹرسے کیے جانیوالے یادرہتے ہے نہ انکے حقوق بلکہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل آبادکرنے کی کوششوں میں کرپشن لوٹ مارمیں لگ جاتے اورعوام بیروزگارنوجوانوں کوانکے حق ملازمت دینے کی بجائے اپنے ہی خاندان کے لوگوں کے جنھوں نے نہ اپلائی کی اور نہ ہی ٹیسٹ انٹریو دیے ہو انکوملازمتوں میں بھرتی کرتے ہیں اورجن نوجوانوں نے کئی عرصے سے درخواستیں جمع کراکرانٹریوٹیسٹ دے کر میڑٹ پرملازمت انکاحق ھوتاہے تواس پرنہ کوئی میرٹ قابل قبول نہ قابلیت ھوتی وہاں پررشوت یاوزرا کے خاندان کے گ سفارشوں پربھرتی ھوتے ہیں انھوں نے کیمپ کے قلات بیروزگارنوجوانوں سے یکجہتی کر تے ہوئے کہاکہ ان شااللہ جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان صرف باتوں سے نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں اپکے شانہ بشانہ میں موجو د ھونگے کمیپ کمیٹی کے چیئرمین عبدالواحدپندرانی ،مولانامنیراحمدنیچاری ،فیض اللہ عمرانی ودیگرجمعیت نظریاتی کے قیادت کاشکریہ اداکیا