Live Updates

فخر زمان کو خود کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے: رمیز راجہ

اوپنر کی فارم کافی عرصے سے خراب ہے اور میدان میں ان کی باڈی لینگویج تشویشناک تھی: سابق چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 ستمبر 2023 14:36

فخر زمان کو خود کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے: رمیز راجہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2023ء ) پی سی بی کے سابق سربراہ رمیز راجہ نے سری لنکا کے خلاف سپر 4 میچ میں جدوجہد کرنے والے فخر زمان کو شامل کرنے کے فیصلے پر تنقید کی ، یہ ایک ایسا میچ تھا جس میں شکست کی وجہ سے بالآخر پاکستان 2023ء کے ایشیا کپ سے باہر ہو گیا۔ اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے رمیز راجہ نے نشاندہی کی کہ فخر زمان کی فارم حال ہی میں ناساز ہے، اور میدان میں ان کی باڈی لینگویج تشویشناک تھی۔

رمیز راجہ نے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ’فخر زمان آج کل واکنگ وکٹ ہیں۔ اس کی باڈی لینگویج حیران کن لگ رہی ہے۔ میرے خیال میں فخر کو خود کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔ ایک سست ٹریک پر، بابر نے ایک یا دو اننگز کو چھوڑ کر جدوجہد کی ہے۔ انہیں کپتان کے طور پر بھی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اسے مستند فیصلے لینے چاہئیں"۔ رمیز راجہ نے سری لنکا کیخلاف اس اہم میچ میں 2 اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی پر بھی مایوسی کا اظہار کیا، ان میں سے ایک امام الحق تھے، جو کمر کی تکلیف کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے اور دوسرے سعود شکیل، جو بخار سے صحت یاب نہ ہو سکے اور میچ سے باہر ہو گئے۔

رمیز راجا نے کہا کہ " ورلڈ کپ 1992ء کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کی صبح انضمام نے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا۔ وہ سو نہیں سکا تھا کیوں کہ اسے پیٹ میں مسئلہ ہو رہا تھا۔ عمران خان نے اسے کھیلنے پر مجبور کیا گیا اور کہا کہ اس کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ اس نے ایک یادگار اننگز کھیل ڈالی ، ہاف فٹ کھلاڑیوں کو خطرہ مول لینا چاہیے اگر وہ عظیم کھلاڑی بننا چاہتے ہیں" ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات