پیپلز پارٹی2013ء نہیں،1985ء ،میں ہی پنجاب سے فارغ ہو گئی تھی،سینیٹر عرفان صدیقی
پیر 18 ستمبر 2023 17:42
(جاری ہے)
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میں بلاول کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن اٴْنہیں شاید حقائق کا علم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری پوری تاریخ میں صرف2013 کے انتخابات کے بارے میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ان میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی 2013ء میں پنجاب سے فارغ نہیں ہوئی وہ تو1985ئ میں ہی پنجاب سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔2013ء ہی نہیں،پیپلز پارٹی کو 2008،1997ء،1993ء،1990ء ،1988ء تمام انتخابات میں پنجاب سے شکست ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت پر تنقید سے ممکن ہے پیپلز پارٹی کی قیادت اپنی ممکنہ شکست کی پیش بندی کررہی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان گرماگرمی ہوتی رہتی ہے۔اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم ختم کرنے کے عدالتی فیصلے کے باوجود سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 21اکتوبرکوپاکستان آمد کے پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں سینیٹر صدیقی نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ کا بیانیہ صرف اس کی کارکردگی ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
مریم نواز کی مری میں وین حادثے میں طلبہ کے جھلس کر زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،ناقص صفائی پر قصور،فیصل آباد اور اوکاڑہ کے ایم ڈی ہٹا دئیے گئے، دیگر پوسٹنگ بھی نہ دینے کا فیصلہ
-
پنجاب کے تمام اضلاع میں کیتھ لیبز اور کارڈیک سینٹرز قائم کیے جائیں گے : مریم نوازشریف
-
ساندہ 18 سالہ ماہم کا قتل، والد اور بھائی گرفتار
-
سڑکوں کی بحالی میں تاخیر صوبائی وزیر بلال یاسین کی برہمی
-
میرسرفرازبگٹی کی ملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی
-
وزیراعلی بلوچستان، وزیر ریلوے نے جناح پیپلز ٹرین سروس کا افتتاح کردیا
-
پنجاب حکومت کا سی ٹی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹو ونگ قائم کرنے کا فیصلہ
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی آر پی او دفتر ٹانک میں ٹریفک پولیس شہدا کے لواحقین سے ملاقات
-
مارچ 4 اکتوبر کو بھی نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ خود کو بے اختیار سمجھتے ہیں تو استعفیٰ دیں، گورنر خیبر پختونخوا
-
سینیٹرشیری رحمان کا پاکستان میں 105 گلیشیائی جھیلوں کی برف پگھلنے پر شدید تشویش کا اظہار
-
شیرشاہ میں تیز دھار آلے کے وار سے شخص زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.