قلات سے پیدل لانگ مارچ کے شرکا ء کا چھٹے روز میرٹ کی پامالی کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری

بدھ 20 ستمبر 2023 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2023ء) قلات سے پیدل لانگ مارچ کے شرکا ء کا چھٹے روز میرٹ کی پامالی کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری رہا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں بیٹھے ہوئے سیاسی و قبائلی رہنما میر عبدالواحد پندرانی، جمعیت علما اسلام نظریاتی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا منیر احمد نیچاری، پریس سیکرٹری جمعیت(نظریاتی)اسرار احمد ساسولی، فضل اللہ عمرانی، قبائلی رہنما میر صدام حسین لہڑی، عبدالمالک نیچاری، ثنا اللہ، منیر احمد بنگلزئی و دیگر نے کہا کہ محکمہ صحت، زراعت، جنگلات سمیت دیگر محکموں میں بیورو کریسی اور وزراء نے میرٹ کے بر خلاف پوسٹوں کی بند ر بانٹ کر کے اہل اور میرٹ پر اترنے والے نوجوانوں کی حق تلفی کر کے من پسند سفارشی ، عزیز و اقارب اور پوسٹوں کو فروخت کر کے نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھر کر ان کی مستقبل کو دائو ں پر لگا دیا ہے جس سے اہل امید واروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ قلات سے کوئٹہ تک طویل پیدل لانگ مارچ کر کے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کے بعد احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں تاحال حکومتی نمائندوں نے ہم سے اس بارے کوئی بات نہیں کی اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں سنے گئے تو ہم سول سیکرٹیریٹ کے سامنے کیمپ لگا کر مطالبات کے حل تک اپنا احتجا ج ختم نہیں کریں گے جب تک ہماری شکایات کا ازالہ نہیں کیا جاتا جس کی تما م تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی محکمہ صحت نے بھرتیوں کے حوالے سے جو شکایتی کمیٹی بنائی ہے اس سے تحفظات کا ازالہ ممکن نہیں