نوشکی زمیندارایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز کے زیراہتمام بجلی دورانیہ کی کمی اور کیسکو کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاجی ریلی

جمعرات 21 ستمبر 2023 21:43

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) نوشکی زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز کے زیراہتمام بجلی دورانیہ کی کمی اور کیسکو کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی ‘ میر خورشید جمالدینی ‘ نذیر بلوچ ‘ فاروق بلوچ ‘ مفتی فدا الرحمان رخشانی‘مولوی عبدالصمد مینگل ، حافظ زکریا عادل ، مولوی محمد قاسم مینگل‘ میر ک*صحبت خان جمالدینی ‘ میر قائم خان جمالدینی اور دیگر نے کی ریلی کے دوران واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ، احتجاجی ریلی میں ملک فتح محمد بادینی ، ملک عثمان جمالدینی، میر عبدالکریم ماندائی ،چیرمین مبارک زہری میر سلطان جمالدینی ، محمد بخش ، مصطفی ، حبیب اللہ سمالانی، حاجی علی دوست خان بادینی ، حاجی خلیل احمد بادینی ، حاجی رسول بخش مینگل ، اور دیگر درجنوں فیڈروں کے نمائندوں سمیت سیکنڑوں زمیندار ، عوام ، اور پولیٹیکل پارٹیز کے ورکرز موجود تھے احتجاجی ریلی مختلف شاہراں سے ہوتا ہوا نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کی اس موقع پر شدید نعرہ بازی کی گئی احتجاجی مظاہرے سے زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا کی ظلم و زیادتیاں اپنی عروج پر پہنچ چکی ہے جس سے زمیندار ، تاجر ، گھریلوں صارفین شدید متاثر ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث کمیونٹی ٹیوب ویلوں کے زریعے سے عوام کو پانی میسر نہیں ، زمیندراوں کے فصلات تباہ ہورہے ہیں ۔ اگر فصلات اور باغات کو نقصان پہنچتا ہے تو اس کا زمہ دار کیسکو پر عائد ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا کے ساتھ ہر بار معاہدے کئے ہیں باربار معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے نوشکی بجلی بلوں کے ادائیگی کے باوجود انہیں بجلی فراہم نہیں کیا جارہا ہے واپڈا اس ٹائم یزید کا رول ادا کررہا ہے ، پورے نوشکی کو پانی کے حوالے سے کربلا بنانا چاہتے ہیں میر محمد اعظم ماندائی نے اپنے خطاب کے دوران واپڈا کے خلاف 27 ستمبر کو میر گل خان نصیر چوک پر صبح دس بجے جلسہ عام کا اعلان کیا ۔

اہلیان نوشکی ۔ زمینداروں ۔ تاجران ، عوام اور پولیٹیکل پارٹیز کے ورکروں سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کردی ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مولوی عبدالصمد مینگل نے سرانجام دئیے ، جبکہ مولوی محمد قاسم مینگل نے دعا کی ۔ اور اس طرح مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔