ؒ لاہور ہائیکورٹ نے سابقہ بیوی کو دس لاکھ روپے خرچہ دینے کا ماتحت عدالت کا فیصلہ معطل کردیا، فریقین سے جواب طلب

جمعرات 21 ستمبر 2023 19:45

A لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے سابقہ بیوی کو دس لاکھ روپے خرچہ دینے کا ماتحت عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا، 72 سالہ معمر شہری مزنگ کے رہائشی قاضی اکرام نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عشرت بی بی کو 2017 میں طلاق دیدی، سابق بیوی عشرت بی بی اور بیٹوں نے مارپیٹ کر گھر سے نکال کر قبضہ کر لیا، سابقہ بوڑھی بیوی نے ماتحت عدالت سے یکطرفہ خرچہ کی ڈگری کرا کے گرفتار کرا دیا، ماتحت عدالت نے موقف سنے بغیر دس لاکھ روپے خرچ دینے کا فیصلہ دیدیا، استدعا ہے کہ ماتحت عدالت کا خرچے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائی