لاہور اسلام آباد موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، کئی افراد جاں بحق

کوٹ مومن کے مقام پر ٹائر پھٹنے کے باعث مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 ستمبر 2023 19:55

لاہور اسلام آباد موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، کئی افراد جاں بحق
کوٹ مومن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2023ء) لاہور اسلام آباد موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، کئی افراد جاں بحق،کوٹ مومن کے مقام پر ٹائر پھٹنے کے باعث مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے کوٹ میمن کے مقام پر لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر جمعرات کے روز مسافروں سے بھری بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سوار 4 مسافر جاں بحق ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے موٹروے پولیس کی جانب سے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ٹائر پھٹنے کے باعث مسافر بس موٹروے پر الٹ گئی، حادثے کے دوران کئی مسافر شدید زخمی بھی ہو گئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کے باعث موٹروے پر کافی وقت تک ٹریفک بند رہی۔