کراچی میں گودام سے گٹکا،ماوئے کی پیکنگ میں استعمال ہونے والے پیکٹس، پلاسٹک رولز اور 4 پیکنگ مشینیں برآمد

جمعرات 21 ستمبر 2023 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2023ء) ضلع کیماڑی پولیس نے شیرشاہ میں واقع گودم سے گٹکا اور ماوئے کی پیکنگ میں استعمال ہونے والے پیکٹس، پلاسٹک رولز،4 پیکنگ مشینیں برآمد کرکے 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ضلع کیماڑی پولیس محمد عارف اسلم راو نے جمعرات کے روز بتایا کہ برآمد کی گئی اشیا کو 2 پر لاد کر تھانہ منتقیل کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ گودام سے ہی گٹکا ماوا کی پیکنگ، پڑیاں تیار کرکے شہر بھر میں گٹکا ڈیلرز کو سپلائی کی جاتی تھیں جبکہ برآمدہ شدہ اشیا اور گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :