ں* متحدہ علماء محاذ کا وحدت امت سیمینارسردار عبدالرحیم کی زیر صدارت 24ستمبر کوہوگا

مولانا محمد امین انصاری کی زیرسرپرستی ، مفتی محمد داؤد کی میزبانی میںمہمان خصوصی علامہ محمد حسین مسعودی ہونگے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ ، سیاسی زعماء ، اقلیتی رہنما ،دانشور ، صحافی، تاجر ، وکلاء اور ممتاز شخصیات شرکت و خطاب کرینگے

جمعرات 21 ستمبر 2023 21:10

ظ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بسلسلہ ہفتہ وحدت 16واں سالانہ وحدت امت سیرت مصطفی کی روشنی میں سیمینارمورخہ 24 ستمبر23 بمطابق7ربیع الاول بروز اتوار1بجے دن جامع مسجد زکریا مدرسہ منبع العلوم ،انسدادمنشیات مرکز ناردرن بائی پاس میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم کی زیر صدارت ، محاذ کراچی کے صدر انسداد منشیات مرکز کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد کی میزبانی ، محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمدامین انصاری کی زیر سرپرستی ہوگاجس سے مہمان خصوصی محاذ کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین حجة الاسلام علامہ محمد حسین مسعودی سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ ، سیاسی زعماء ، اقلیتی رہنما ،دانشور ، صحافی، تاجر ، وکلاء اور ممتاز شخصیات شرکت و خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جس میں محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک،مولانا ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی،علامہ محمد صادق جعفری ،علامہ سید سجاد شبیررضوی، سید شبر رضا رضوی،علامہ نثار احمد قلندری،علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، علامہ عبدالماجد فاروقی،مولانا قاری سیدطاہر جمال تھانوی ،مولانامفتی وجیہہ الدین، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی ،اسرار عباسی، محمداسلم خان خٹک ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، علامہ ڈاکٹرشاہ فیروزالدین رحمانی،علامہ علی سرکار نقوی، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، مفتی اسد الحق چترالی ، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،تاجر رہنما شریف میمن، مولانا محمد جنید باڑی اور،مولانا پیر حافظ گل نوازخان ترک و دیگر شامل ہیں جبکہ مولانا مفتی رفیع اللہ رفعت ،حسین الدین شاہ رحمانی بارگاہ رسالت اصحاب رسول و اہلبیت اطہار میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گی