sمخالفین کی فائرنگ سے اسٹیٹ ایجنسی کا مالک گن مین سمیت قتل

جمعرات 21 ستمبر 2023 23:50

ة فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) مخالفین کی فائرنگ سے اسٹیٹ ایجنسی کا مالک گن مین سمیت قتل, پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی آن لائن کے مطابق واقع تھانہ جھمرہ کے علاقہ ڈپٹی والا انٹرچینج کے قریب ڈاکٹر عمران اپنے گن مین حیدر شاہ کے ساتھ اسٹیٹ ایجنسی میں موجود تھے کہ مخالفین نے حملہ کردیافائرنگ سے ڈاکٹر عمران اور اس کا گن مین موقع پر ہی جانبحق ہوگئیمقتول ڈاکٹر عمران کا تعلق 116 ج،ب رڑاٹالی جبکہ گن مین حیدر شاہ کا تعلق 105 ج،ب قاضی والا سے ہی, ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او جھمرہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا پولیس نے مقدمہ در ج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔