فیصل آباد، حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج

جمعہ 22 ستمبر 2023 10:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) فیصل آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ کی سماعت ہو ئی، فاضل سپیشل جج محمد حسین نے ملزم احمد بن طارق کی در خواست ضمانت خارج کر دی، ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل منتقل کیا تھا جبکہ ملزم نے اپنی ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں در خواست ضمانت دا ئر کی تھی۔