
آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، بابراعظم کپتان ، شاداب نائب کپتان برقرار
جمعہ 22 ستمبر 2023 14:59

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ دعا گوہیں کہ یہ ٹیم ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور فتح یاب ہو کر آئے۔
حسن علی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح نسیم شاہ انجرڈ ہوئے، دوسری چیز یہ ہے کہ فاسٹ بائولر میں انجریزجس طرح حسنین بھی زخمی ہیں، ڈاکٹرز نے ان کے ٹخنے کا بھی آپریشن کیا ہے، احسان اللہ کی بھی کہنی کا آپریشن ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بائولنگ میں ہمارے پاس آپشن تھوڑے کم ہیں، اگر آپ نے حسن علی کو لندن پریمیئر لیگ میں کھیلتے ہوئے دیکھا یا ان کی دیگر کارکردگی ہیں، ان کی کارکردگی بہتر رہی، وہ تجربہ کار بائولرہیں، یہ بات درست ہے کہ کچھ عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلے لیکن میگا ایونٹس میں پاکستان کے لیے کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔انضمام الحق نے کہا کہ نسیم شاہ باہر ہوئے، ہمیں ایسا بائولر چاہیے تھا، جو نئی گیند سے بائولنگ کر سکے، تو میرا خیال ہے کہ حسن علی بہترین چوائس ہے، یہ پرانی گیند سے بھی اچھی باولنگ کرتے ہیں اور ان کے آنے سے ٹیم میں انرجی آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرسوں ہونیوالے اجلاس میں ضروری کام کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکا،اجلاس میں انجریز کا جائزہ لیا جارہا تھا اور ہم اپنے کھلاڑیوں کو کس طرح بہتر سہولیات دے سکتے ہیں۔چیف سلیکٹر نے بتایا کہ جس ٹیم کا اعلان کیا ہے، میں نے کوئی ایسی تبدیلی نہیں کی، پاکستان ٹیم اس کمبینیشن کے ساتھ پچھلے ایک سے دو سال سے کھیل رہی ہے اور میں آ کر دو یا تین ہفتے میں آکھاڑ پچھاڑ کرنے کی کوشش کرتا اور کمبینیشن کو توڑنے کی کوشش کرتا تو وہ صحیح نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمارے سپنرز کو درمیانی اوورز میں وکٹیں لینی چاہئیں، ان کی ایسی کارکردگی نہیں ہے، یہ بڑا میجر پوائنٹ ہے، ہمارے سپنرز کو اس پر محنت کرنا پڑے گی کیونکہ درمیانی اوورز میں سپنرز کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔زمان خان کو ریزور میں رکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں انضمام الحق نے کہا کہ جب ہمیں ایشیا کپ میں فاسٹ باولر کی ضرورت تھی، اس وقت حسن علی کی انگلی میں چوٹ لگی ہوئی تھی، ان کو ڈاکٹرز نے کلیئر نہیں کیا تھا، اس وقت بھی میری پہلی چوائس حسن علی ہوتے، اس وقت وہ ہمیں دستیاب نہیں تھے اس لیے ہم نے زمان کا انتخاب کیا، زمان خان اچھے باولر ہیں، نئی گیند اور آخری اوورز میں اچھی باولنگ کرتے ہیں، یہ ہمارے ساتھ ہیں، ایسا نہیں ہے کہ یہ ہم سے دور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اتنے بڑے ایونٹ میں تھوڑا سا تجربہ ہونا چاہیے کیونکہ پچز ایسی ہیں، ہم یہ توقع کر رہے ہیں کہ بھارت میں بڑے رنز بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہی ٹیم ایک ہفتہ پہلے رینکنگ میں ورلڈ نمبر ون ٹیم تھی لہذا اپنی ٹیم سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلیکشن میرے پاس ہے لیکن میں کسی کے لیے دروازے بند نہیں کر سکتا، ہر ایک کے لیے سلیکشن اوپن ہے، سرفراز احمد اور عماد وسیم کے لیے بھی۔ حسن علی سے متعلق سوال ہوا کہ انہوں نے کافی عرصے سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی، میرا خیال ہے کہ عماد وسیم نے بھی زیادہ عرصہ سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی۔انہوں نے کہا کہ ایک بات کلیئر کر دوں، پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس کو دیکھا جائے گا تاکہ ہماری کرکٹ میں لوگ آ کر کھیلیں تاکہ ہماری بھی فرسٹ کلاس کرکٹ بہتر ہو، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا، سرفراز سمیت سب کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 5اکتوبر سے 19نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج، اب سیڑھیاں چڑھنے پر میرا سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
نئی ٹی 20 رینکنگ‘ فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.