بھارتی طیارے میں دوران پرواز مسافر کی ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش

جمعہ 22 ستمبر 2023 20:27

بھارتی طیارے میں دوران پرواز مسافر کی ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی ایک فلائٹ میں مسافر نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مہاراجہ بیر بکرم ائیرپورٹ سے انڈیگو کی اندرون ملک جانے والی پرواز میں پیش آیا جہاں جہاز مسافروں کو لیے شہر گوہاٹی سے اگرتلہ جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا جا رہا ہے کہ جب جہاز رن وے سے 15 میل کی اونچائی پر پہنچا تو 41 سالہ بسواجیت ڈیبتھ نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور اس نے ناصرف دوران پرواز ایمرجنسی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی بلکہ روکنے پر جہاز کے عملے سے جھگڑا بھی کیا۔پولیس کے مطابق اگرتلہ پہنچتے ہی ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافر کو پولیس کے حوالے کر دیا جہاں اسے جہاز میں موجود زنگیوں کو نقصان پہنچانے اور جہاز کے عملے سے بدسلوکی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا جبکہ ملزم کو عدالت کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔