ضلع صحبت پور میں چاول کی تیار فصل کو کیڑا لگ گیا, نقصان کا اندیشہ زمیندار و کاشتکار پریشان

جمعہ 22 ستمبر 2023 20:42

مانجھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) مانجھی پور سمیت ضلع صحبت پور میں چاول کی تیار فصل کو کیڑا لگ گیا, نقصان کا اندیشہ زمیندار و کاشتکار پریشان محکمہ زراعت صحبت پور بروقت اقدامات اٹھائے‘تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پور مانجھی پور اور گردونواح میں چاول کی تیار فصل کو نقصان کا اندیشہ پتہ لپیٹ سنڈی و کیڑوں کا حملہ غریب کسان پریشان اپنی مدد آپ کے تحت دوائیاں اور اسپرے کرنے لگے جب کہ محکمہ زراعت صحبت پور کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے اس بارے کسانوں اور زمینداروں نے صحافیوں سے میڈیا پر محکمہ زراعت کے عمل داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر محکمہ زراعت ٹیمیں تشکیل دے کر فصل کو لاحق خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کریں کیونکہ کہ پورا سال غریب کاشتکار اپنی فصلات کے آسرے پر گزر بسر کرتے ہیں واضح رہے کہ پچھلے سال بھی سیلاب کی وجہ سے سے ان کے فصلات تباہ ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :