لاہور پولیس شہریوں کو ڈیجیٹلائزڈ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہی:سید علی ناصر رضوی

جمعہ 22 ستمبر 2023 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ڈیجیٹلائزڈ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔ خدمت مراکز میں سرکاری ونجی ادارہ/کمپنی کے ملازمین کی پولیس ویری فکیشن کا حصول انتہائی آسان بنایا گیا ہے۔ سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ رواں سال ابتک 58ہزار435شہریوں نے کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے خدمت مراکز سے استفادہ کیا۔

جنرل ویریفکیشن کے لئی75ہزار351شہریوں نے مختلف پولیس خدمت مراکزسے رجوع کیا۔انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع سے موصول ہونے والی درخواستوں پر 1769کریکٹر سرٹیفکیٹ اور1342ویریفکیشن سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے گئے۔گلوبل پورٹل ، ایف آئی اے اور مختلف ایمبیسیز سے موصول ہونے والی 1922درخواستوں پر بھی سرٹیفکیٹس جاری کئے ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ 5231شہریوںنے باعزت طریقہ سے گمشدگی رپورٹ کا اندراج کروایا جبکہ4602شہریوں نے ایف آئی آر زکی نقول بھی حاصل کیں۔

شہریوں نے کرایہ داری اندراج،کرائم رپورٹس و دیگر سہولیات سے استفادہ کیا۔سید علی ناصر رضوی نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مرکز ڈی آئی جی آپریشنز آفس، گلبرگ لبرٹی مارکیٹ،اقبال ٹاؤن مون ماکیٹ،گریٹر اقبال پارک،ارفع کریم ٹاور،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،بحریہ ٹاؤن،میو ہسپتال، ہائی کورٹ،ٹاؤن ہال ، مزنگ اورڈیفنس Kبلاک میں قائم کئے گئے ہیں۔

پولیس موبائل خدمت مرکز بھی شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدام عمل میں لائے جارہے ہیں۔ شہری اپنے قریبی خدمت مرکز یا پولیس موبائل خدمت مرکز سے استفادہ کریں۔