ہلالِ احمرپاکستان کے لیے عالمی ایورڈ

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’’سعودی ایمرجنسی میڈیکل سروسز‘‘ "SEMS"کانفرنس کے دوران چیئرمین ہلالِ احمر سردار شاہد احمد لغاری کی جانب سے سیلاب 2022ئ کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرہ گھرانوں کے لیے ہلالِ احمر کی خدمات پر مبنی ’’مقالہ‘‘ توجہ کا مرکز رہا۔

(جاری ہے)

متاثرین سیلاب کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ طبّی سہولیات کی بہم فراہمی کو سراہا گیا۔

موباہل ھیلتھ یونٹس کے زریعے لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولت پہنچانے کا اقدام قابل تعریف قرار دیا گیا۔ سعودی ہلالِ احمر اتھارٹی کی جانب سے سردار شاہد احمد لغاری کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اِس عالمی کانفرنس میں 192 سے زائد ممالک کے مندوبین شریک تھے۔ ہلالِ احمر پاکستان کی رضاکار ڈاکٹر نصرت بتول نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔