{ضلعی کونسل ہال قلات میں وفاقی محکموں سے متعلق مسائل و شکایات

ط* وفاقی محتسب اعلی کنسلٹنٹ IRD قلات ڈویژن محمد کاشف بلوچ کی صدارت کھلی کچہری

جمعہ 22 ستمبر 2023 20:40

Bقلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) ضلعی کونسل ہال قلات میں وفاقی محکموں سے متعلق مسائل و شکایات کے حوالے سے وفاقی محتسب اعلی کنسلٹنٹ IRD قلات ڈویژن محمد کاشف بلوچ کی صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، وفاقی محتسب اعلی کے ہمراہ حسین بلوچ اسسٹنٹ وفاقی محتسب قلات ڈویژن اور سراج احمد لانگو اسسٹنٹ وفاقی محتسب قلات ڈویژن بھی تھے اسموقع پر اسسٹنٹ کمشنر قلات ساگر کمار اور ڈی ایس پی قلات پولیس منظور احمد مینگل بھی موجود تھے کھلی کچہری میں سیاسی قبائلی سماجی رہنماوں ٹریڈ یونینز جی ٹی اے بی ایریگیشن ایمپلائز ہیومن رائٹس نمائندوں کونسلران سمیت شہریوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وفاقی محتسب کو درپیش مسائل اور شکایات سے تفصیلی آگاہ کیا اور اپنی شکایات درج کروائیں جبکہ متعدد سائلین نے انہیں درخواستیں دی وفاقی محتسب محمد کاشف بلوچ و دیگر آفیسران نے تمام سائلین کو سنیں، کھلی کچہری میں لوگوں نے وفاقی محکموں سے متعلق مسائل جنمیں سوئی گیس، بجلی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، این ایچ اے، محکمہ ڈاکخانہ، نادرا، پاسپورٹ آفس موبائل نیٹ ورک خرابی، یونیورسٹی کیمپس مردم شماری کے کام میں حصہ لینے والے ملازمین کے معاوضوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر وفاقی محکموں سے متعلق مسائل بیان کئے کنسلٹنٹ وفاقی محتسب کاشف بلوچ نے ایک ایک کرکے سارے مسائل سنے اور انکے جوابات دیئے کاشف بلوچ نے کہا کہ وفاقی محتسب وہ واحد ادارہ ہے جو صرف 60 دن میں مسائل حل کرکے فیصلہ سنا دیتا ہے کھلی کچہری کے انعقاد سے پہلے ہی قلات کے بہت سے مسائل ہم نے حل کروائے ہیں وفاقی محتسب مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے کھلی کچہری کے بعد کاشف بلوچ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ نادرا آفس قلات اور بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام قلات کے دفاتر کا بھی تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران کنسلٹنٹ وفاقی محتسب کاشف بلوچ نے نادرا اسٹاف اور پاسپورٹ آفس کے اسٹاف سے ملاقات کی اور دفاتر میں جاری کام کا جائزہ لیا اور اسٹاف کو لوگوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کردیئے انہوں نے کہا کہ عوام کے درمیان مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں مسائل اور رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے صارفین اپنی وفاقی محکموں میں درپیش مسائل جاکر پیش کرسکتے ہیں کھلی کچہری کے شرکا نے وفاقی محتسب کاشف بلوچ کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ ہر ماہ میں ایک دن کھلی کچہری کا انعقاد کرکے مسائل سنیں شرکا نے کہا کہ سابقہ ادوار میں کئی کھلی کچہریاں منعقد ہوئی ہے مگر مسائل حل نہیں ہوئے جبکہ ہم کاشف بلوچ سے توقع رکھتے ہیکہ وہ سنجیدگی سے مسائل سنیں ہیں اور انہیں حل کرنے کی بھر پور یقین دہانی کی ہے انشااللہ یہ مسائل جلد حل کرکے سائلین کی شکایات دور کرینگی