حکومت بلوچستان کی جانب سے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر استامحمد

ہفتہ 23 ستمبر 2023 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر استامحمد میر باز خان مری کی زیر صدارت اجلاس میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف امور زیر بحث آئے، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استا محمد عبدالناصر کاکڑ ،تحصیلدار محمد ابراہیم پلال ،تاجر برادری کے نمائندگان و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر استا محمد میر باز خان مری نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں اس سلسلے میں تاجر برادری کو بھی چاہیے کہ وہ بھی لوگوں کو ریلیف دینے میں حکومتی کوششوں میں اپنے تعاون کو یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ تاجر برادری سرکار کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے کی پابندی کیساتھ ساتھ صفائی و ستھرائی اور اشیاءخوردونوش کے معیار کا بھی خاص خیال رکھے ،گرانفروشی و خودساختہ مہنگائی کرنے والے تاجر کسی قسم کی رعایت و رحم کے مستحق نہیں ہیں مصنوعی مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :