امن وامان برقرارکھنے کے لئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جائینگے،افتخار شاہ

فرائض میں کوتاہی برتنے اور غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی آو بنوں

ہفتہ 23 ستمبر 2023 03:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) ضلعی پولیس سربراہ بنوں افتخار شاہ کی زیرصدارت ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ایس پی ثناء اللہ خان، ایس پی انویسٹی گیشن عقیق خسین سمیت ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، جملہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ضلعی پولیس سربراہ نے اجلاس میں جرائم کی روک تھام اور امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او بنوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر خاص کر ڈرگز ڈیلرز، اشتہاری مجرمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائے جبکہ قتل،اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات کے نامزد ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او نے واضح کیاکہ جرائم کی روک تھام اور امن وامان برقرارکھنے کے لئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جائینگے۔ انھوں نے واضح کیا کہ فرائض میں کوتاہی برتنے اور غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :